بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا 'باری 2' جلد ریلیز کرنے کا اعلان
گلوکار بلال سعید اور مومنہ مستحسن نے
پنجابی رومانوی گانے 'باری' کی مقبولیت کے بعد مداحوں کو اس گانے کا ری میک جلد ریلیز کرنےکی خوشخبری سنا دی۔
رومانوی گانا 'باری' گزشہ سال ریلیز کیا گیا تھا جس میں گلوکارہ مومنہ مستحسن اور گلوکار بلال سعید نے اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا تھا۔
باری گانے میں بلال سعید اور مومنہ مستحسن نے اپنی آواز کا جادو جگانے کے ساتھ ساتھ اس میں پرفارم بھی خود کیا تھا جس کے بعد مداحوں نے
ان کی جوڑی کو خوب پسند بھی کیا۔
Continuing from where it all began. #Baari2 coming soon only on @OneTwoRecords @Bilalsaeedmusic @MominaMustehsan @murzie
— Murtaza Niaz (@murzie) November 14, 2020
📷 @clickbysawaiz #BilalSaeed #OneTwoRecords #TeamBilalSaeed #BilalSaeedArmy #PakistaniMusic #Baari #MominaMustehsan #Pakistan #HappyDiwali #HappyDiwali2020 pic.twitter.com/5HWX9CbqWm
مومنہ مستحسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ 'دراصل باری کی کہانی ایک ایسی نوجوان لڑکی کی کہانی ہے جو ٹوٹے ہوئے دل کے باوجود محبت کو ایک اور موقع دیتی ہے'۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ 'ٹوٹے دل سے محبت کو دوسرا موقع دینے والی لڑکی کی کہانی میں آگے کیا ہوا؟ اس سے متعلق جلد ہی مداح باری 2 میں دیکھیں گے'۔
دوسری جانب بلال سعید نے بھی انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 'باری 2 میں مومنہ کو دیکھ کر ہاتھ پر چائے گرے گی؟ '۔
خیال رہے کہ مومنہ اور بلال سعید کے گانے 'باری' کو یوٹیوب پر اب تک 8 کروڑ 92 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔