عمرہ کی بحالی کے بعد 4 لاکھ معتمرین کی مکہ میں آمد
Image Zoom
Mouse over the image:
الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کی وبا پر قابو پانے کے بعد تین مراحل میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کی بڑی تعداد نے مسجد حرام میں حاضری دی۔ انتطامیہ کا کہنا ہے کہ عمرہ سیزن کھولے جانے کے بعد مسجد حرام میں 9 لاکھ 20 ہزار نمازیوں نے مسجد حرام میں نماز ادا کی۔ اس دوران ان نمازیوں میں 4 لاکھ 8 ہزار عمرہ زائرین بھی شامل ہیں۔الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے مطابق مسجد حرام اور مسجد نبویؐ میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کو ہرطرح کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔انتظامیہ کے پاس متعدد معتمرین کی مدد اور انہیں ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے متعدد طریقہ کار موجود ہیں۔ مسجد میں آنے والوں کی آسانی کی خطر پہلے سے تیار شدہ منصوبہ پرعمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ نمازیوں اور معتمرین کی آمد ورفت پر نظر رکھنے، ان کے طبی مسائل کے حل میں ان کی مدد کرنے اور مناسک عمرہ کی ادائی میں ان کی رہ نمائی کی کی جا رہی ہے۔مسجد حرام میں تمام مقامات ، صحن مطاف، گیلریوں اور حالیہ عرصے کے دوران ہونے والی توسیعی جگہوں پر بھی عمرہ زائرین کی آمد ورفت جاری ہے۔ اگرچہ اب تک مسجد حرام میں نماز اور عمرہ کی ادائی کو 100 فی صد کھول دیا گیا ہے۔ فی الحال مسجد حرام میں 75 فی صد گنجائش کو استعمال کیا گیا ہے۔