اکشے کمار نے اپنی سب سے بری عادت کا اعتراف کرلیا
akshay kumar ne sab se badi aadat ko maana hai |
بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور ماضی کے عظیم ہیرو راجیش کھنہ کے داماد اکشے کمار نے اپنی سب سے بری عادت بتادی۔
بھارتی اداکار کا کہنا ہے کہ وہ شام کو گھر آنے کے بعد ٹیلی ویژن اسکرین کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں اور مختلف کھیلوں بالخصوص کرکٹ میچز دیکھنے لگتے ہیں، جبکہ اس دوران بیوی کی باتوں کو سننے کے بجائے اسکور بورڈ دیکھنے کو اپنی سب سے بری عادت سمجھتے ہیں۔
یاد رہے کہ اکشے کمار کا شمار ممبئی فلم انڈسٹری کے بہت باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے اور اپنی شاندار پرفارمنس کی بدولت انھوں نے ایک کے بعد ایک اچھی مووی دیکر انڈسٹری میں اپنے لیے ایک منفرد جگہ بنائی ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ اکشے اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کو بالی ووڈ کی مووی انڈسٹری کا سب سے زیادہ چاہا جانے والا جوڑا سمجھا جاتا ہے۔
اپنے بہت زیادہ مصروف پیشہ ورانہ شیڈول کے باوجود 53 سالہ اکشے اس بات کو بھی یقینی بناتے ہیں کہ وہ اپنے خاندان کو بھی بھرپور وقت دیں
لیکن کرن جوہر کے پروگرام میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ایک قسط میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ بطور شوہر کس بات کو اپنی بری عادت سمجھتے ہیں۔
اس سوال کا اکشے نے بڑی ایمانداری سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ شام ساڑھے چھ بجے اپنے کام سے گھر واپس آتے ہیں تو وہ پاجامہ پہن کر ٹی وی پر اسپورٹس چینل دیکھتے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ انھیں اب بھی یاد ہے جب آپ لوگ کتاب کی رونمائی میں شریک ہوتے تھے تو میں کرکٹ اور کھیل دیکھنا زیادہ پسند کرتا تھا، اور جب میری بیوی مجھ سے کوئی بات کرتی ہے تو میں ایک نظر اسکور پر ڈالتا تو وہ سمجھ جاتی ہے کہ میں اسکور دیکھ رہا ہوں، تو یہ میری سب سے بری عادت ہے اور یہ اب تک جاری ہے۔