عروسی جوڑے میں سجی عائزہ خان کی دلکش تصاویر کی دھوم
Dhoom of charming pictures of Aiza Khan adorned in a wedding couple |
اپنی خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی عائزہ خان کی عروسی لباس میں تصویروں نے مداحوں کے دل موہ لیے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے تصاویر میں سلور رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا ہے جس کے اوپر سلور، گلابی اور نیلے رنگ کا کام ہوا ہے۔
قبل ازیں اداکارہ عائزہ خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عوام کو سرجیکل ماسک کے بجائے لباس سے میچنگ ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر عائزہ خان نے اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں اپنے لباس سے میچنگ ماسک پہن رکھا تھا۔
ان تصاویر کے ذریعے اداکارہ عائزہ خان نے فیس ماسک کو بطور فیشن بھی متعارف کرا دیا تھا۔
ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’میرے مہرباں‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عائزہ خان نے لکھا کہ اب تمام کپڑوں کے ساتھ میچنگ فیس ماسک پہننا ضروری ہے۔
ایک اور پوسٹ میں عائزہ خان نے عوام کو پیغام دیا کہ این 95 اور سرجیکل ماسک نہ خریدیں بلکہ کپڑے سے بنائے گئے ماسکس کا استعمال کریں۔