شنیرا اکرم کا شادیوں کی تقاریب سے متعلق اہم پیغام
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ لوگ شادیوں کی تقاریب سادگی سے اور مختصر کیا کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ ماضی میں شادی کی بڑی بڑی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا تھا جن میں بڑی تعداد میں مہمانوں اور دیگر لوگوں کو مدعو کیا جاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج کل ہم عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے لپیٹ میں ہیں، ہمیں اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شادیوں کی تقاریب کو مختصر کرنا چاہئے، اس سے لوگوں کی زندگیاں بھی محفوظ رہیں گی اور پیسوں کی بھی بچت ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ وقت کے ساتھ سمجھ جائیں گے، میری شادی بھی سادگی سے ہی ہوئی تھی اور آج ہم بہت خوش ہیں۔