رشوت دے کر بیٹیوں کو کالج میں داخلہ کروانے پر ہالی ووڈ اداکارہ لوری
Lori Loughlin is a complete ‘wreck’ during prison sentence |
میساچوٹس: رشوت دے کر بیٹیوں کو کالج میں داخلہ کروانے پر معروف ہالی ووڈ اداکارہ لوری لافلن کو جیل بھیج دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس اگست میں امریکی ریاست میساچوٹس کی عدالت نے امریکا سے تعلق رکھنے والی 56 سالہ اداکارہ لوری لافلن اور ان کے شوہر کو مجرم قرار دیتے ہوئے جیل اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
رپورٹس کے مطابق میاں اور بیوی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو یونیورسٹی آف سدرن کیلی فورنیا کے کالج میں داخلہ دلوانے کے لیے 5 لاکھ امریکی ڈالر کی رشوت دی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ لوری لافلن کے شوہر 5 ماہ تک قید کاٹیں گے جب کہ وہ خود کو 2 ماہ بعد آزاد کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ تین روز قبل ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے ٹی وی ہوسٹ اور اداکار کولن جوسٹ سے خفیہ شادی کر لی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مارولز کی معروف فلم سیریز ایونجرز اور بلیک وڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اسکارلٹ جانسن کی یہ تیسری شادی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسکارلٹ جانسن اور کولن ہوسٹ نے گزشتہ سال مئی میں منگنی کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔
ضعیف افراد کی دیکھ بھال کرنے والی ایک سماجی تنظیم اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اسکارلٹ جانسن اور کولن جوسٹ کی شادی کی خبر سامنے لائی تھی۔
تنظیم نے بتایا تھا کہ اسکارلٹ جانسن اور کولن جوسٹ کی شادی اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہوئی ہے جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔