بالی ووڈ اداکار سنی دیول بھی کرونا کا شکار
بالی ووڈ اداکار اور بھارتی ممبر پارلیمنٹ سنی دیول کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کے سکریٹری صحت نے بتایا کہ بالی ووڈ اداکار سنی دیول کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
سکریٹری صحت امیتابھ اوستی نے بتایا کہ سنی دیول کچھ دنوں سے کلو ضلع میں مقیم ہیں۔
سکریٹری ہیلتھ نے بتایا کہ ضلعی چیف میڈیکل آفیسر سے موصولہ اطلاع کے مطابق رکن پارلیمنٹ اور ان کے دوست ممبئی جانے کے لئے روانہ ہو رہے تھے لیکن منگل کے روز ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔