سکندرآباد کلاک ٹاور کی خاموش سوئیاں پھر سرگرم
سکندرآباد کلا ک ٹاور جس کی سوئیاں کئی برسوں سے خاموش تھیں ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئی ہیں کیونکہ اس تاریخی کلاک ٹاور کی گھڑی کو کارکرد کردیاگیا ہے ۔اس کلاک ٹاور کی تعمیر 1860میں کی گئی تھی اور یہ کافی عرصہ سے ناکارہ تھیں۔ گریٹر حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)کے خصوصی قدم کے حصہ کے طورپر اس کو بحال کرنے کاکام کیاگیا۔ کارپوریشن نے دونوں جڑواں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد کے 12کلاک ٹاورس کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کا کامیابی کے ساتھ کام کیاگیا۔ سکندرآباد زونل آفس جی ایچ ایم سی نے اس کلاک ٹاور کو بحال کرنے کا کام کیا۔ سکندرآباد کلاک ٹاور کی گھڑیوں میں جی پی ایس اور روشنی لگائی گئی ہے ۔اس ٹاور کے ایک طرف کی گھڑی کو بحال کردیاگیا ہے اور ٹاور کے دوسرے حصہ کی گھڑی کا کام جاری ہے ۔اس کو بھی جلد ہی بہتر حالت میں واپس لایاجائے گا۔پرنسپال سکریٹری بلدی نظم ونسق وشہری ترقی اروند کمارنے اس گھڑی کی ویڈیو ٹوئیٹ کی ہے ۔