خبیب بی بی سی 'ورلڈ اسپورٹس اسٹار آف دی ایئر' قرار
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے روسی یو ایف سی فائٹر خبیب نور ماگومیدوف کو 'ورلڈ اسپورٹس اسٹار آف دی ایئر' قرار دیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق 32 سالہ کھلاڑی نے 29 فتوحات کے ساتھ اپنے کے لیے پروفیشنل ریکارڈ قائم کیا اور عبوری چیمپئن امریکا کے جسٹن گیچے کو رواں سال 24 اکتوبر کو ایک یادگار میچ میں شکست دی۔
یہ خبیب کے لیے کافی جذباتی مقابلہ تھا کیونکہ اس سے چند ماہ قبل انہوں نے والد اور کوچ کے کورونا کے باعث انتقال کرجانے کا صدمہ اٹھانا پڑا ۔ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اسے اپنا آخری مقابلہ قرار دے کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
مکس مارشل آرٹس کی تاریخ کے بہترین کھلاڑی تصور کیے جانے والے خبیب نے اپنے کیریئر میں 29 مقابلے کیے اور تمام میں فتح حاصل کی۔