ٹام کروز کی نئی گرل فرینڈ کون ہیں؟
ہالی وڈ اداکار ٹام کروز اور فلم مشن امپاسیبل 7 میں کام کرنے والی ان کی ساتھی اداکارہ ہیلے ایٹویل کے درمیان قربتیں بڑ گئی ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ 58 سالہ ٹام کروز اور 38 سالہ اداکارہ کی دوستی فلم کی شوٹنگ کے آغاز سے ہی ہے اور وہ زیادہ تر وقت ساتھ ہی گزارتے ہیں۔
ٹام کروز کے اس نئے افیئر کی خبریں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب مشن امپاسیبل کے کریو کے پانچ اراکین ٹام کروز کے رویے کی وجہ سے سیٹ چھوڑ کر جا چکے ہیں۔
ٹام کروز کا 2012 میں اپنی سابقہ اہلیہ کیٹی ہومز سے علیحدگی کے بعد یہ پہلا ہائی پروفائل معاشقہ ہے جب کہ ہیلے ایٹویل کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ حال ہی میں اپنے برطانوی شوہرسے الگ ہوئی ہیں۔
دی سن کے مطابق دونوں اداکار وں نے لاک ڈاؤن کی صورتحال میں مشن امپاسیبل کی شوٹنگ کے لیے روم، وینس، برطانیہ اور ناروے میں خاصا وقت گزارا جس کی وجہ سے دونوں میں قربتیں بڑھ گئی ہیں۔