شادی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی: نادیہ خان
میڈیا پر جہاں اس وقت اداکارہ و میزبان نادیہ خان کی تیسری شادی کی خبریں سرگرم ہیں وہیں کچھ ماہ قبل نادیہ خان کا دیا گیا انٹرویو بھی خاصا وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ شادی کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیتی ہیں۔
سرکاری ٹی وی چینل کے ایک شو کے دوران اینکر توثیق حیدر نے اداکارہ نادیہ خان سے سوال کیا کہ اگر زندگی آپ کو موقع دے کہ کوئی ایسا موڑ یا فیصلہ جسے آپ تبدیل کر سکتی تو وہ کون سا فیصلہ ہو گا؟
اس سوال کے جواب میں اداکارہ نادیہ خان کا کہنا تھا کہ اگر زندگی مجھے کوئی ایسا موقع فراہم کرتی تو میں کبھی شادی نہ کروں، شادی میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔