مفکر اسلام مولاناوحیدالدین خان کی رحلت


 مشہور عالم دین اور مفکر اسلام مولانا وحیدالدین خان اِس دار فانی سے کوچ کرگئے ۔ وہ گذشتہ ہفتہ کورونا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد ایک خانگی اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔ مولانا کے فرزند ڈاکٹر ثانی اثنین خان نے مولانا وحیدالدین خان کے ویریفائیڈ فیس بک پیج پر اُن کے انتقال کی اطلاع دی۔ اُنہوں نے عوام الناس سے دعا کی گذارش کرتے ہوئے کہاکہ مولانا اپنے پیچھے ایک بڑا خاندان چھوڑ گئے ہیں اور ہمیں متحد رہ کر مولانا کے دعوت کے مشن کو جاری رکھنا ہوگا۔ مولانا وحید الدین خان 97 برس کے تھے ۔وہ الرسالہ کے بانی تھے جس کے ذریعہ اُنہوں نے دعوت کا مشن شروع کیا تھا۔