ہر کام اللہ تعالیٰ کی مرضی سے کریں:ثنا خان

Sab kuch allah ki marzi se karo

 اداکارہ ثنا خان نے شوبز کی دنیا ترک کرنے کے بعد اللہ سے رجوع کر لیا تھا مگر اب ان کے بیان نے مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی سابقہ مشہور زمانہ اداکارہ ثنا خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اگر آپ نفس کا تزکیہ چاہتے ہیں تو ہر اس چیز سے خود کو روکیں جس سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے۔نفس کو قابو میں رکھا چاہیے اور اس سے انسان کو جنت حاصل ہوتی ہے۔ذہنی سکون اس وقت حاصل ہوتا ہے جب آپ کا ہر کام اللہ تعالیٰ کی مرضی کے مطابق ہو جائے۔

اداکارہ ثنا خان نے کہا کہ ہماری روزانہ کی مصروفیات کی وجہ سے نماز اور ذکر و اذکار میں رکاوٹ ہوتی ہے لیکن اگر آپ سچے دل کے ساتھ عبادت کرنا چاہیے تو روزانہ کے کاموں میں آسانی پیدا ہو جاتی ہے۔ نفس پر قابو پانا بہت مشکل ہے لیکن ناممکن ہیں۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ اپنے نفس کو قابو میں کر لیں اس سے پہلے کہ وہ آپ کو قابو میں کر لے