شوبز شخصیات اور رمضان کی مبارکبادیں


 رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز ہوچکا ہے  اور شوبز شخصیات کی جانب سے بھی رمضان کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمان بہن بھائیوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی۔


اداکارہ منال خان نے اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے رمضان کریم کو سال کا بہترین وقت قرار دیا۔

منال نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اللہ تعالی ہم سب کو اپنی مہربانی سے نوازے آمین۔

دوسری جانب اداکارہ کی جڑواں بہن ایمن خان نے مسجد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ ہم سب کو اچھی صحت عطاکرے آمین۔


اداکارہ عائزہ خا ن نے انسٹاگرام پر خوبصورت اور تروتازہ سفید اور پیلے پھولوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ اﷲ تعالیٰ ہماری حفاظت کرے اور ہماری تمام عبادتوں کو قبول کرے،آمین۔





دانش تیمور نے رمضان کے چاند کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی۔